منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

خبردار! گاڑی اور موٹرسائیکل کی پرانی نمبر پلیٹس نئے فیوچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل نہ کروائیں تو۔۔۔!! حکومت کی شہریوں کو نئی ہدایات

24 ستمبر, 2025 11:11

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی پرانی نمبر پلیٹس کو جلد از جلد نئے "فیوچرڈ نمبر پلیٹس” سے تبدیل کرائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ یاد دہانی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں تمام نجی اور کمرشل گاڑیوں، بشمول موٹر سائیکلوں اور کاروں کے مالکان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اگلے ماہ کی ڈیڈ لائن سے قبل پرانی پیلی یا دیگر پرانی طرز کی نمبر پلیٹس کو تبدیل کر لیں۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پرانی سیریز کے نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیوں کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ نے اُن شہریوں سے بھی اپیل کی ہے جنہوں نے نئی نمبر پلیٹس کے لیے درخواست دی تھی مگر اب تک سوک سینٹر سے انہیں وصول نہیں کیا، وہ فوری طور پر اپنی پلیٹس حاصل کریں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت تمام گاڑی مالکان کو مقررہ وقت کے اندر نئی فیوچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تاہم، شہریوں کی ایک بڑی تعداد تاحال پرانی نمبر پلیٹس استعمال کر رہی ہے، جس کے باعث ڈیڈ لائنز میں توسیع اور قانونی کارروائی کی وارننگز کا سلسلہ جاری ہے۔

نمبر پلیٹس کی یہ تبدیلی خاص طور پر کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اچانک اور غیر متوقع اقدام کے طور پر سامنے آئی ہے، جس سے شہریوں کو انتظامی پیچیدگیوں اور اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے عوامی سطح پر تشویش بھی پائی جا رہی ہے، تاہم محکمہ ایکسائز کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ٹریفک نظام کی بہتری اور جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔