وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

Bilawal Bhutto Urges Federal Government to Review Flood Relief Policies
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، سیلاب کے باعث زرعی شعبے مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے پر وزیر اعظم کا مشکور ہوں، وزیر اعظم سے زرعی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا، اپنے وسائل اپنے کسانوں پر استعمال کیے جائیں، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کی مدد کریں گے، بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو امداد دی جائے، وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کی مدد کرے۔ وفاقی حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرنی چاہیے تھی، زرعی پیکیج سندھ حکومت دے رہی ہے، اچھا ہوگا وفاق بھی مدد کرے، گندم سے متعلق مہنگا بل آنے والا ہے، آگے جاکر فوڈ سیکیورٹی کا خطرہ ہوسکتا ہے، عالمی برادری سے بات کریں آئی ایم ایف کی جانب سے نظرثانی ہونی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ بروقت عالمی امداد کی درخواست ہوتی تو زیادہ لوگوں کی مدد ہوسکتی تھی، لگ رہا ہے وفاقی حکومت انا کی وجہ سے فیصلے کررہی ہے، سیلاب متاثرین کو سپورٹ کرنے کے مختلف طریقہ کار ہوتے ہیں، الیکشن کے دنوں میں ن لیگ بی آئی ایس پی کی تعریفیں کرتی تھی، پتہ نہیں کیوں ن لیگ کی حکومت نے یوٹرن لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ابھی تک 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں نہیں لیا، ن لیگ آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو پیپلز پارٹی سے بات کرے، اپنے کزن کی سیاست میں انٹری کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسرائیل نے دوحہ پر بھی حملہ کیا، اس کے اثرات مرتب ہوں گے، مڈل ایسٹ ممالک بھی ان حملوں کے بعد پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، جو آج تک اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں وہ بھی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وہ ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کررہے ہیں جو پہلے نہیں کرتے تھے، فلسطین کے عوام کی جدوجہد کامیاب ہورہی ہے، پاکستان میں کچھ قوم پرست تنظیموں نے بھارت کا ساتھ دیا، بھارت ان مخصوص تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں عالمی سطح پر ان کا نیٹ ورک توڑا جائے، پاکستان نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی،آگے بھی دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا، بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں، معاشی مسائل صوبے اور وفاق کے مشترکہ ہوتے ہیں، ایشیا پر سیلز ٹیکس صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے، صوبے ٹیکس کو دگنا کرکے دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
دلچسپ و عجیب
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو پر بھارتی سیخ پاہوگئے
25-ستمبر،2025
Advertisement