قرض، قرض اور مزید قرض مسئلے کا حل نہیں ہے، وزیراعظم

قرض، قرض اور مزید قرض مسئلے کا حل نہیں ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرض، قرض اور مزید قرض مسئلے کا حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کلائمیٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں آپ سے مخاطب ہوں جب میرے اہل وطن مون سون بارشوں سے شدید متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں پاکستان نے 30 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس گیسز میں کمی کیلئے عملی اقدامات کررہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے جبکہ پن بجلی، شمسی اور نیوکلیئر توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کی جارہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement