حکومت کا نمبر پلیٹ تبدیل نہ کروانے والے شہریوں کیلئے اہم اعلان

Government's Important Announcement for Citizens Who Haven’t Replaced Their Number Plates
سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے ایک بار پھر صوبے بھر کے گاڑی مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پرانے نمبر پلیٹس کو مقررہ مدت کے اندر نئی فیچرڈ نمبر پلیٹس سے لازمی طور پر تبدیل کریں۔
محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل، کار اور دیگر نجی یا کمرشل گاڑیوں پر نصب زرد رنگ یا پرانے طرز کے نمبر پلیٹس آئندہ ماہ کے بعد ناقابل قبول تصور کیے جائیں گے۔
محکمہ ایکسائز نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد بھی پرانے نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے علاوہ ٹریفک قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اعلامیے میں ان شہریوں کو بھی فوری طور پر نئی سیریز کی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جنہوں نے تاحال سول سینٹرز سے اپنی پلیٹس وصول نہیں کیں۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ سندھ بھر میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کو مرحلہ وار نئے فیچرڈ ڈیزائن سے تبدیل کیا جائے گا، اور تمام گاڑی مالکان کے لیے نئی پلیٹس کی خریداری لازمی قرار دی گئی ہے۔
تاہم، بارہا کی وارننگز کے باوجود اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں پرانے نمبر پلیٹس کے ساتھ سڑکوں پر دیکھی جا رہی ہیں، جس پر خاص طور پر کراچی کے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement