حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ

Government's Important Decision Regarding Used Cars
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس میں توانائی، پیٹرولیم اور غذائی تحفظ کے وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں ملک میں گاڑیوں کی دستیابی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ سال یا اس سے کم پرانی استعمال شدہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جا سکیں گی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پوری اتریں گی، تاکہ ٹریفک اور ماحولیاتی مسائل کو مدنظر رکھا جا سکے۔
ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ پانچ سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو ہر سال بتدریج کم کی جائے گی۔ یہ ڈیوٹی مالی سال 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم ہوتی جائے گی اور بالآخر مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی، جس کا مقصد گاڑیوں کی درآمد کو آسان اور سستا بنانا ہے۔
اجلاس میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای سی سی نے پی وی اے آر اے (PVARA) کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement