منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

25 ستمبر, 2025 10:20

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے جو 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت دو ہفتوں تک معیشت کا جائزہ لے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد اسلام آباد کے بجائے کراچی آیا ہے جہاں اسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں معیشت کی موجودہ صورتحال، بجٹ اہداف اور حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔