انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں تبدیلی؟ ایف بی آر کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

ایف بی آر نے فنانس بل کا مسودہ تیار کر لیا
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا گروپس پر انکم ٹیکس ریٹرن 2025 کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
ایف بی آر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ حال ہی میں کسی ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی گئی۔
ایف بی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سات جولائی کو ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا تھا ۔انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔
کئی ٹیکس دہندگان اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کررہے تھے جسے روکا گیا ہے،جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج مکمل طور پر ٹیکس گذار کی صوابدید پر ہے،صاحب حیثیت لوگ پہلے ہی شق سیون ای کی رو سے اثاثوں کی معلومات درج کررہے ہیں۔
یہ معلومات ٹیکس کا حساب لگانے سے متعلق نہیں نہ ہی ان میں کسی غلطی پر ٹیکس کا کوئی نوٹس جاری ہو گا،امید ہے کہ ٹیکس گذار افراد اپنے اثا ثوں کی مالیت مارکیٹ ویلیو کے بہت قریب ڈیکلیئر کریں گے۔
جو ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے جمع کرا چکے ہیں ان سے اس میں ترمیم کرنے یا ری فائل کرنے کا نہیں کہا جائے گا،اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ٹیکس کےحساب کے لئے استعمال نہیں ہو گی ۔
ویلتھ سٹیٹ منٹ کی Reconciliation کے لئے بھی انہیں زیر غور نہیں لایا جائے گا،انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے IRISسسٹم مکمل طور پر درست کام کررہا ہے۔ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جلد از جلد جمع کرائیں۔
انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement