صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات شاندار رہی، خواجہ آصف

صدر ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات شاندار رہی، خواجہ آصف
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات شاندار رہی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں غزہ کے مسئلہ کا حل پیش کیا، سربراہان مملکت نے امریکی صدر کو کیا تجاویز دیں، اس کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا تاہم اس مسئلے کے حل کا بیج ضرور بو دیا ہے، اس معاملے کے نتائج 5 سے 10 دن میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب پر اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے پریشر بڑھ رہا ہے، مغربی ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں، احتجاجی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو کنٹرول کیا جائے اور اس کی منہ زوری کو لگام ڈالی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی حکومت نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشش کی جس سے مزید لوگ باہر نکال آئے اور تشدد کو ہوا ملی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تاریخ میں تاریک قسم کا کردار ہے، لوگ اسے ہٹلر سے ملا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ تنازع کا کوئی حل نکلے، تاہم امریکا کا عوامی طور پر اسرائیل کے حق میں بیانیہ بھی موجود ہے، ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح سے یہ تباہی رک جائے اور بطور ضمانت مسلم ممالک آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری میں ایک نیا مقام پیدا کیا ہے، جس طرح ہماری افواج نے کامیابیاں حاصل کیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ، دورہِ قطر اور اسلامی سربراہی اجلاس میں پاکستان کا زبردست انداز میں مؤقف پیش کرنے سے دنیا میں ہمیں منفرد مقام ملا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود انتہائی پرتپاک انداز میں مل رہے ہیں، پاکستان کا حالیہ دنوں میں سفارتی کردار بھی انہتائی شاندار رہا، پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام بنا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement