بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوجائیں ہوشیار!

Overseas Job Seekers from Pakistan — Stay Alert!
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں ایف آئی اے نے گجرات اور منڈی بہاالدین میں خفیہ اطلاعات پر کیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں شہزاد احمد، محسن، محمد شریف اور اظہر نوید شامل ہیں، جن پر شہریوں کو جعلی ویزوں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے کا الزام ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ شہزاد احمد نے ایک شہری سے اٹلی بھجوانے کے بہانے 37 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، اور اُسے غیر قانونی طور پر لیبیا بھیج دیا۔ متاثرہ شہری کو بعد ازاں ملزم کے ساتھیوں نے لیبیا میں یرغمال بنا لیا اور اس پر تشدد بھی کیا گیا، جبکہ وہ تاحال لاپتہ ہے۔
اسی طرح ملزم محسن نے یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے اور متاثرہ شخص کے پاسپورٹ پر یونان کا جعلی ویزا اسٹیکر چسپاں کیا۔ محمد شریف نامی ملزم نے عمان میں روزگار دلانے کے وعدے پر ایک شہری سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہتھیا لیے، جب کہ اظہر نوید نے اٹلی بھجوانے کے بہانے ایک اور متاثرہ شخص سے 23 لاکھ 36 ہزار روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایسے عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اور عوام کو جھانسہ دے کر بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کرنے والے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت کے لیے مستند اور قانونی ذرائع کا انتخاب کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
دلچسپ و عجیب
رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو پر بھارتی سیخ پاہوگئے
25-ستمبر،2025
Advertisement