پاکستان کی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی راہ ہموار

اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے کردار پر خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے اور پاکستان اس میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین آبادی دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ رکھتی ہے، اس لیے نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اپنانا ناگزیر ہے تاکہ وہ عالمی سطح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے پاکستان کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر درکار ہے، کیونکہ وہی ممالک معاشی طور پر مضبوط ہوں گے جو اس ٹیکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement