جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج

25 ستمبر, 2025 11:52

مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لیے پیش پیش ہے، بحرین نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد روانہ کر دی۔

بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں، امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔

بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائے گا۔

سیلاب متاثرین کے لیے یہ ریلیف پیکج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔