جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات طے

25 ستمبر, 2025 08:40

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسی روز واپس نیویارک آجائیں گے، وزیراعظم جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔