جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

25 ستمبر, 2025 16:28

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں زبیر نامی شخص اور اس کا ساتھی مارا گیا، ان کے تیسرے ساتھی جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر آپریشن میں مارے گئے، دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا۔

سرفرا ز بگٹی نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک جوان بھی زخمی ہوا، دہشت گرد جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کیا، دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار سپلائی کرتا تھا، ہائی ویلیو ٹارگٹ کو پکڑنا فورسز کی اہم کامیابی ہے، دہشت گردوں کیخلاف سخت فضائی اور زمینی آپریشن ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے، انتہا پسند نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں، کسی کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔