پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی اختتامی تقریب، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

26 ستمبر, 2025 11:30

آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے بھرپور شرکت کی۔ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا، آئی ٹی سی این ایشیا میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔

شرکاء نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے ضامن ہیں۔ ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کر ترقی کی امنگ پیدا کر دی ہے۔

شرکاء کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی آئی ٹی پالیسی پر اعتماد بڑھ گیا ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی سی این ایشیا نے ملکی آئی ٹی سیکٹر کو عالمی شناخت دلائی ہے۔

آئی ٹی سی این ایشیا میں وسیع تجارتی تعلقات اور شراکت داری کے ذریعے ملکی معیشت میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔