پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ایف بی آر نے ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

26 ستمبر, 2025 12:00

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان افراد کی آمدنی اور اخراجات کو جانچنا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی اور دولت کا نمایاں مظاہرہ کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایک لاکھ سے زائد ایسے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جو شاہانہ طرزِ زندگی سوشل میڈیا پر پیش کرتے ہیں، ریونیو اتھارٹی نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز اور انفلوئنسرز کو ٹیکس آمدن کے لیے اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے جمع ہونے کا امکان ہے کیونکہ وہاں انٹرنیٹ صارفین کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے۔

اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی جبکہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اس اقدام پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایف بی آر کے مطابق ان انفلوئنسرز کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو مہنگی گاڑیاں، بنگلے، برانڈڈ ملبوسات اور زیورات کی نمائش کرتے ہیں۔ آڈٹ پلان کے تحت گزشتہ سال کے ٹیکس ریٹرنز کو موجودہ سال سے موازنہ کیا جائے گا تاکہ آمدنی اور اخراجات میں فرق کو پرکھا جا سکے۔ درست اور تازہ ترین ریٹرنز جمع کروانے والے افراد اس کارروائی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ریونیو حکام کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو باضابطہ بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، ماہرین نے اس اقدام کو منصفانہ قرار دیا ہے تاکہ انفلوئنسرز بھی ٹیکس نظام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔