ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری آگئی

Good News for Those Wishing to Obtain a Driving License
اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی مدت میں سات روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہری اب 7 اکتوبر تک اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ آئی جی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک لازمی طور پر لائسنس حاصل کریں، تاکہ بعد میں کسی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔
اس فیصلے کا اعلان پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق ایک اہم اجلاس کے بعد کیا گیا، جو آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز تر بنانے اور عوامی سہولتوں میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس ضمن میں ایک بڑا فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ ایف-6 خدمت مرکز کے علاوہ فیض آباد میں واقع ٹریفک پولیس دفتر کو بھی 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ شہری کسی بھی وقت وہاں جا کر اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔
مزید برآں، خدمت مراکز کے اوقات کار میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، جو اب شام 6 بجے کے بجائے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی اسلام آباد کے مختلف تھانوں سے بھی ٹریفک سے متعلقہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تاکہ عوام کو مزید آسانی اور سہولت میسر آ سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.