خیبر پختونخواہ (اورکزئی) حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کی عوام خوارج کے خلاف ڈٹ گئے

خیبر پختونخواہ (اورکزئی) حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کی عوام خوارج کے خلاف ڈٹ گئے
خیبر پختونخواہ (اورکزئی) کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کی عوام خوارج کے خلاف ڈٹ گئے۔ مشتی قبیلے کی عوام کا خوارج کے خلاف اہم جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ سے قبل قبیلے کے لوگوں سے خوارج بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم مشتی قبیلے نے خوارج کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ قبیلے کی عوام نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
جرگہ کا مقصد عوام کو خوارج کے ظلم و جبر کے خلاف متحد کرنا تھا۔ جرگہ اراکین نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی آمد پر والہانہ استقبال کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.