منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

26 ستمبر, 2025 08:10

پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے باضابطہ اور غیر رسمی ملاقاتیں ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی و علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ممتاز عالمی رہنماؤں سے ایک سے زائد بار انٹریکشن پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے اور معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔

عالمی میڈیا میں بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے چرچے جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔