ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں دانہ سر کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے، 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، حادثے کا شکار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.