ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مدرسہ کے علما اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مدرسہ کے علما اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
آمد پر مدیر اعلیٰ اور طلبا نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبا نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
طلبا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق ان کے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کو قوم کی آن، فخر اور شان قرار دیا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ پوری قوم سمیت دینی مکاتب فکر بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.