جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستانی مشن قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی مندوب کو کرارا جواب

General Assembly meeting, Pakistani Mission Counselor Saima Saleem gives a clear reply to the Indian delegate
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو آئینہ دکھا دیا۔
پاکستانی مشن قونصلر صائمہ سلیم نے کہا بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ نے ہزاروں بےگناہوں کی جان لی۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں، پہلگام واقعے پر پاکستان نے آزاد اور شفاف تحقیقات کا کہا، بھارت کے پاس چھپانے کو بہت کچھ ہے۔
صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی، بھارتی جارحیت سے بےگناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں ذمے دارانہ رویہ اپنایا، پاکستان نے ذمے دارانہ رویہ اپنایا تاکہ شہری و ڈھانچے متاثر نہ ہوں، بھارتی جنگی مہم جوئی ناکام ہوئی، غرور کا بلبلہ پھٹ گیا، فوجی طاقت کا افسانہ بکھرگیا۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کا مکروہ کردار ہے، بھارتی اقدامات پانی کو ہتھیار بنانے کی سازش ظاہر کرتے ہیں۔
پاکستانی مشن کی قونصلر کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس- بی جے پی حکومت کے تحت اقلیتوں پر ظلم ریاستی پالیسی بن چکا ہے، گجرات، دہلی، منی پور واقعات بھارت کے خون آلود ریکارڈ کے گواہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا قانون، سیاست اور میڈیا میں ادارہ جاتی شکل اختیار کرچکا ہے، بھارت ہمسایوں کو ڈراتا ہے، پراکسیز کو فنڈ کرتا ہے، علاقائی امن کو سبوتاژ کرتا ہے۔
جموں و کشمیر بھارت کاحصہ کبھی نہیں تھا اور نہ ہے، سلامتی کونسل قراردادیں واضح ہیں، بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کیے رکھے ہیں۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جعلی مقابلے، گمشدگیاں اور اجتماعی قبریں معمول ہیں، اگست 2019 کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی جغرافیائی حالت بدلنے کی کوشش کی، پاکستان پُرامن بقائے باہمی کا حامی ہے مگر جارحیت کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کا تاریخی جواب تھا، پاکستان بھارت کی منافقت، قبضے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، کشمیری عوام انصاف، وقار اور آزادی کے حق دار ہیں، ایک دن ضرور آزاد ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.