پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

یکم اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

27 ستمبر, 2025 10:14

معروف صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر ضلع رحیم یار خان میں یکم اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز ضلع بھر میں سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

 تاہم، تمام جاری بورڈ امتحانات، بینک، اور دیگر وفاقی اداروں پر اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد عرس کے موقع پر زائرین اور عوام کو سہولت فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔