ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Those Getting a Driving License
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’’آن لائن ای لرنرز پرمٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے آسانی سے اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے اس اقدام کو شہریوں کے لیے جدید سہولت قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل، آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کا اعلان کیا تھا اور شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ 7 اکتوبر تک اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت منعقدہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اجلاس میں شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ آئی جی نے لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.