یو این جنرل اسمبلی میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، وزیراعظم

وزیراعظم کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ کا خیر مقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس کی انہوں نے نیو یارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، یو این جنرل اسمبلی میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بحالی آپریشنز کی نگرانی کی ہدایت دی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبوں سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے ایم 5 موٹروے کے متاثرہ حصے کی جلد بحالی کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کے بعد پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی کاشت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.