کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا رہے گا؟

شہرِ قائد میں گرمی کا زور برقرار، شام میں بوندا باندی کا امکان
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر بھر میں خوشگوار موسم کے بعد اب گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر قائد میں رواں ماہ مون سون بارشوں سے موسم انتہائی خوشگوار رہا اور بارشوں نے بھی خوب زور دکھایا مگر اب اکتوبر کی آمد سے قبل ہی گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 3 روز میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.