پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام جائزہ مذاکرات جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکام نے سرکلر ڈیٹ اور کیپٹو پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، معاشی ٹیم نے اجلاس کے دوران ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات سے متعلق وضاحت بھی دی۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں رعایت دی جائے، دوسری جانب آئی ایم ایف مشن نے ایف بی آر کے زیر التوا کورٹ کیسز کو جلد کلیئر کروانے پر زور دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیسز کلیئر ہونے پر 200 ارب روپے کی ریکوری کے لیے پرامید ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے پلان میں مختلف انفورسمنٹ اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.