پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پنجاب نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن مکمل کیا، مریم نواز

27 ستمبر, 2025 17:55

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے رضا کاروں سے حلف لینے کےبعد خطاب میں کہا ہے کہ دکھی انسانیت  کی خدمت کرنے والے اللہ کے بہترین دوست ہیں، پنجاب نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن مکمل کیا۔

انھوں ںے کہا سیلاب متاثرہ افراد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہم سب مل کر کوششیں کریں گے سب س پہلے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائےگا ملک کی تاریخ میں ایسا ہولناک سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ستلج، راوی اور چناب میں تباہ کن سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی عوام کی خدمت بطور وزیراعلیٰ ان کی ذمے داری ہے۔

اپنی ٹیم کی انتھک محنت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواجہ سلمان، مریم اورنگزیب، رانا سکندر اور دیگر وزرا نے سخت محنت کی، گراس روٹ لیول پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے متاثرین کے لیے جانفشانی سے کام کیا۔

سیلابی صورتحال میں مویشیوں کی بڑی تعداد کو بچایاگیا، ریسکیواداروں نے25لاکھ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، متاثرین کو عزت کے ساتھ 3وقت کا کھانا فراہم کیاگیا بچوں کے لیے دودھ، پھل اور دیگرسہولتیں فراہم کی گئیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن وہیلز کی سہولت فراہم کی گئی۔

سیلاب کے دوران امدادی کاموں پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں سیلاب سے 25 شہر متاثر ہوئے صوبائی وزرا اور پوری انتظامیہ نے متاثرین کے لیے دن رات کام کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔