پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے

27 ستمبر, 2025 10:40

اسلام آباد: حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کے لیے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فنڈز پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق، حکومت نے رواں سال آئی ٹی منصوبوں کے لیے 31 ارب روپے مختص کیے تھے جن میں سے پہلی سہ ماہی میں 28 فیصد فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری شدہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں پر مکمل خرچ ہو چکی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے لیے 7 ارب روپے اور کراچی آئی ٹی پارک کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبے کورین بینک کے نرم قرض سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جو جدت اور ٹیکنالوجی سروسز کا مرکز ہوگا۔ اس منصوبے سے پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید برآں، آئی ٹی پارک مقامی اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔

دوسری جانب، کراچی آئی ٹی پارک منصوبہ فی الحال نظرثانی شدہ پلاننگ کے مراحل میں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔