امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ممکن ہے ایران اور امریکا کے تعلقات میں پاکستان کا کردار ہو۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر کرایا، اسی لیے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔ اگر کوئی مطالبہ سامنے آتا بھی ہے تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔
وزیر دفاع نے بھارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو پاکستان بھی اس پر اصرار کیوں کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.