پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

داعش خراسان کمانڈر احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک

28 ستمبر, 2025 16:45

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف، افغانستان میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبر پختونخوا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔

احسانی، جو تاجک نسل سے تھا۔ سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمے دار تھا۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے سیکیورٹی فورسز داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔