ملکی معیشت مستحکم اور درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم

جنگ جیتنے کےبعد بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتےہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت پر گامزن ہے۔
لندن میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور اس کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عسکری معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستانی کو کامیابیاں ملیں، جنگ میں پاکستان نے دشمن کو شکست فاش دی، یو این اجلاس میں پاکستان کا بہترین مقدمہ پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے غزہ اور کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا، غزہ میں 64 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہان ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ہہتری آئی ہے اور اب دونوں ممالک قریب آرہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.