پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

سمندری طوفان؛ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

29 ستمبر, 2025 15:12

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کے بڑھنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر سمندری ہوائیں بند رہیں گی جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار رہے گی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل شہر میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان کے بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کی بھی پیش گوئی کی ہے، جو بھارتی گجرات سے ہوتا ہوا بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور اس کے اثرات جنوب مشرقی سندھ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔