اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بچوں کے سامنے قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیکٹر 11 میں پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سجاد شوکت نامی شہری کو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول اپنے گھر کے دروازے پر بچوں کے ساتھ کھڑا تھا جب ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا، معمولی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے وقت ایک بچہ مقتول کی گود میں جبکہ دوسرا اس کے قریب کھڑا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.