پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

29 ستمبر, 2025 21:05

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

ذرائع کےمطابق ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ایف بی آر نے سیلاب سے توسیع کو جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ہیں ان کے پاس کافی وقت تھا جب کہ آئی آرآئی ایس سسٹم کی سست روی کے دعوے بھی غلط ہیں،یہ پلیٹ فارم مکمل فعال ہے۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے کے نتائج ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔