پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ جاپان میں ملازمت کے مواقع، طریقہ کار سامنے آگیا

Great News for Pakistanis: Job Opportunities in Japan, Application Process Revealed
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے جاپان میں روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔
او ای سی حکام کے مطابق یہ ادارہ بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے اور اب جاپان میں ہنرمند پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی روزگار حاصل کرکے ملک کے لیے قیمتی زرِمبادلہ کما سکیں۔
اس سلسلے میں ایک مختصر مدت کا جاپانی زبان کا خصوصی کورس شروع کیا گیا ہے تاکہ امیدوار جاپان میں کام کرنے کے لیے لازمی زبان کی شرط پوری کر سکیں۔
کورس میں داخلے کے لیے امیدوار کی کم از کم تعلیمی قابلیت مڈل (آٹھویں جماعت) ہونی چاہیے جبکہ عمر کی حد 18 سے 39 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورس کی فیس 10 ہزار روپے ہے جو ناقابل واپسی ہے، اور اس کا دورانیہ تقریباً تین ماہ ہے۔ کلاسز صبح اور شام دو شفٹوں میں منعقد ہوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد شرکت کر سکیں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور فارم کے لیے او ای سی کی ویب سائٹ jobs.oec.gov.pk/jlt_form پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.