پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

مفت پنک اسکوٹی اسکیم کے لیے اپلائی کیسے کریں؟ آسان طریقہ سامنے آگیا

29 ستمبر, 2025 10:17

سندھ حکومت نے پنک اسکوٹی اسکیم کے لیے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے۔   

سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے روزمرہ کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے تحت اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کو آسان، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس اسکیم سے وہ خواتین استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جو سندھ کی مستقل رہائشی ہوں اور طالبہ یا ملازمت پیشہ ہوں۔ درخواست دہندہ کے لیے مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں، قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والی خواتین کو اسکوٹی ملنے کے بعد کم از کم سات سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی شرط پر عمل کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق اسکوٹیز کی تقسیم ایک شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی میں محکمہ ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ کامیاب امیدواروں کو سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت اور مہارت کا امتحان بھی دینا ہوگا۔

اس اسکیم کے تحت مفت پنک الیکٹرک اسکوٹی کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو سندھ حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر "درخواست فارم” پر کلک کرنا ہوگا، متعلقہ دستاویزات منسلک کرنی ہوں گی اور مکمل فارم جمع کرانا ہوگا۔ درخواست کا عمل مکمل ہونے کے بعد اہل امیدواروں میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔