پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام

29 ستمبر, 2025 16:59

کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی، بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی رہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان  کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا ماحول گرم کیا جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عوامی املاک کو نقصان پہنچانے  اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افرادکیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔