چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نریندر مودی کے ٹوئٹ پر کرارا جواب

کسی بھی احتجاجی جتھے کو شہروں پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا تمہاری بے بسی کو عیاں کرتا ہے، بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد آج بھی نہیں بھولا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.