پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

"عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی”، خواجہ آصف کی مودی پر کڑی تنقید

29 ستمبر, 2025 08:59

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے اپنی سیاست بچانے کے لیے کرکٹ کی روح اور کلچر کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کو شامل کرنے سے نہ صرف برصغیر میں امن کے امکانات متاثر ہوئے ہیں بلکہ خطے کے مسائل کے حل کے مواقع بھی ختم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، تاریخ میں پاک بھارت جنگ کا اسکور چھ صفر کے ساتھ پتھر پر کندہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ کہے بغیر بھی دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی بھارت کے اندر اور عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم نے ٹرافی بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے لینے سے انکار کردیا تھا۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی تقریب سے واپس منگوا لی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔