صمود فلوٹیلا خطرے میں، عالم اسلام کی خاموشی پر مفتی تقی عثمانی کا ردِعمل سامنے آگیا

عالم اسلام کی خاموشی پر مفتی تقی عثمانی کی شدید تنقید
غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور جلد ہی خطرناک رسک زون میں داخل ہونے والا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے اس قافلے کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کرنے کی خاطر ہفتے کی شام ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ حملے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری امداد پہنچائی جا سکے۔
اس صورتحال پر پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپین اور اٹلی نے انسانی ہمدردی کے تحت جہاز بھیجے ہیں تاکہ اگر قافلے پر حملہ ہو تو متاثرین کو سہارا دیا جا سکے۔ پھر سوال اٹھایا "کیا مسلم ممالک اس معمولی انسانی اقدام کے بھی قابل نہیں؟”
مفتی تقی عثمانی نے اپنے پیغام کے ذریعے مسلم دنیا کی حکومتوں کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور ان کی خاموشی پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.