پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم

29 ستمبر, 2025 09:20

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

 پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متعدد ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میدانِ حق میں اپنے آپ کو ایک مضبوط دفاعی ملک کے طور پر منوایا ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کو معاشی طاقت بنایا جائے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کے دونوں ملکوں کو فائدے حاصل ہوں گے، اس پر کسی ملک نے کوئی تحفظات ظاہر نہیں کیے بلکہ دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے معاہدے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب نے ریاض میں تاریخی دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔