کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہ کرے تو مراعات اور تنخواہیں دینا ممکن نہیں، اس وقت 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن انتشار سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کے خواب کا تعلق بھی کشمیر سے ہے اور فوج میں بڑی تعداد میں کشمیری افسران اور جوان شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.