پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

افواجِ پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، وزیراعظم

29 ستمبر, 2025 17:56

لندن: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہے کہ دورہ نیویار اور واشنگٹن انتہائی کام یاب رہا۔ صدر ٹرمپ نے غزہ اجلاس کی صدارت کی، پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

لندن میں مقیم صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں غزہ کی صورت حال پر اجلاس خوش آیندہ پیش رفت ہے غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزا بات چیت ہوئی، قطر، یو اے ای، سعودی عرب، اردن اور مصر بھی اہم اجلاس میں شریک ہوئے، یقین کامل ہے کہ غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 2023 سے جاری ظلم و ستم کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے غزہ میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

غزہ کی صورت حال پر جنرل اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائی، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے فورم پر بھی بھرپور آواز اٹھائی۔

پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواجِ پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔

پاک فضائیہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی قیادت میں پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، دنیا کو باور ہوا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے، معیشت بنیادی استحکام حاصل کر چکی، اب پائیدار استحکام کے لیے دن رات کام ہو رہا ہے

2022کے سیلاب پر بات کرتے ہوئے انھوں ںے بتایا کہ سیلاب سے سندھ، حالیہ سیلاب سے پنجاب میں بے پناہ نقصانات ہوئے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی۔سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ہمارا حوصلہ اور عزم جواں ہے، اس چیلنج سے نکل کر آگے بڑھیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔