گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Car Owners Beware!! Alarming News Just In
سموگ کی روک تھام کے لیے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر طہ روحید نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کی ہیوی گاڑیاں شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گی، اور موٹروہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 39 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر طہ روحید نے بتایا کہ فضائی آلودگی مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے اب تک دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف 26,301 چالان کیے جا چکے ہیں۔ یہ کریک ڈاؤن سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ شہر کے باشندوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.