پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز کیوں موصول ہورہے ہیں؟ جانیے

29 ستمبر, 2025 11:25

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی چالان میسجز سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جعلی چالان کے نام پر گمراہ کن ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں جن کا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی پرسنل نمبر سے کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی، لہٰذا شہری ایسے مشکوک پیغامات پر یقین نہ کریں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ لنک یا نمبر پر ادائیگی سے اجتناب کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔

 یہ اقدام شہریوں کو فراڈ اور مالی نقصان سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قسم کے جعلی پیغامات کے حوالے سے محتاط رہیں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ آفیشل معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔