ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 3 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ برس یہ 4.5 فیصد تھی۔ حالیہ سیلاب کے بعد فوڈ چین سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک شرح سود کم کرنے کیلئے محتاط پالیسی اپنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات کے باعث پاکستان میں معاشی استحکام دکھائی دے رہا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور استحکام کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.