کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
کراچی: شہر قائد میں شدید حبس کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر، آئی آئی چندریگر روڈ پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لانڈھی، کورنگی ،ڈیفنس، ملیر، ایئرپورٹ کے علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن، ناظم آباد، لیاقت آباد، گولیمار، گارڈن میں بھی بارش ہو رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement