آئی ایم ایف کے پاکستان میں گورننس اور کرپشن پر تحفظات

آئی ایم ایف کے پاکستان میں گورننس اور کرپشن پر تحفظات
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے جس میں عالمی فنڈ نے پاکستان میں گورننس اور کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا۔
آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ گورننس اور کرپشن رپورٹ ابھی تک کیوں جاری نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی ٹیم نے عالمی فنڈ کو ایک ہفتے میں رپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کرپشن اور گورننس رپورٹ کے نکات شیئر کیے گئے ہیں جبکہ ایف بی آر، اے جی پی آر اور پبلک فنانس مینجمنٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پاکستان سے واضح ٹائم لائنز مانگ لی ہیں۔ مذاکرات میں سرکاری ملازمین کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement