پاکستان کا بلیسٹک میزائل فتح 4 کا کامیاب تجربہ

Pakistan successfully test-fires Fatah 4 cruise missile
پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بلیسٹک میزائل فتح فور کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ پیر کے روز فوجی مقامات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل مکمل طور پر مقامی وسائل سے تیار کیا گیا ہے۔ فتح فور کی رینج 750 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں جدید ایوی آونکس اور نیوی گیشنل سسٹمز لگائے گئے ہیں۔ یہ صلاحیت اسے زیادہ درست اور خطرناک بناتی ہے۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ فتح فور دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹمز کو بھی نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورسز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ نہ صرف دفاع کو مضبوط بناتا ہے بلکہ پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن بھی بہتر کرتا ہے۔
تحربے کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف، دیگر اعلیٰ فوجی افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ انہوں نے میزائل کے کامیاب لانچ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان کے دفاع میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
اس کامیابی پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پوری قوم، مسلح افواج اور میزائل تیار کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتح فور کا کامیاب تجربہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement