خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف بڑا آپریشن؛ 7 دہشت گرد ہلاک

Security forces operation in Mastung, 4 Indian-backed terrorists killed
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔
کارروائی میں دستی بم، آئی ای ڈیز، موٹر سائیکلیں اور امریکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ دہشت گردوں سے گولیاں اور ٹرانسمیٹر بھی ملے۔
بدوکشت کے پل پر نصب ایک بڑی آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اگر یہ دھماکہ ہوتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن اب بھی جاری ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے تاکہ امن قائم کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement